سونے کی قیمت بے قابو، آج پھر بڑا اضافہ

  کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ  بڑھنے کے بعد مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21ڈالر بڑھ کر 1938 ڈالر کی سطح پر  آگئی، جس کے بعد مقامی صرافہ  بازاروں میں  بھی  تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں اضافہ ہوا۔

فی تولہ سونے کے نرخ  2900روپے  کے اضافے سے  236400روپے اور فی 10 گرام سونے کے نرخ 2486روپے  بڑھ کر 202675روپے کی سطح پر آگئے۔

سونے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2850روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت  2443.41روپے پر مستحکم رہی۔