شمالی وزیرستان کے کامران احمد کا پاکستان کے لیے ایک بڑا کارنامہ

شمالی وزیرستان کے دور دراز علاقے سے تعلق رکھنے والے کامران احمد نے امریکا میں ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام سے تعلق رکھنے والے کامران خان نے امریکا میں منعقدہ ایم ایس آئی کے تخلیق کارایوارڈ میں پیپلزچوائس ایوارڈ جیت لیا۔عالمی مقابلہ جیتنے پرکامران کو پاک فوج کی طرف سے سراہا گیا اوراسے میران شاہ ڈویژن ہیڈکوارٹرمدعو کیا گیا۔

کامران کوٹو ڈی انیمیشن ٹیکنالوجی کی عدم دستیابی کے باعث اپنے ہنرکو نکھارنے میں مشکلات درپیش تھی جس پرپاک فوج کی جانب سے کامران کو جدید ٹکنالوجی سے لیس لیپ ٹاپ مہیا کیا گیا جوکہ جدید گرافک کارڈزاورانیمیشن کے لیے مختلف سافٹ وٸرزسے لیس ہے۔

کامران خان نے یادگار شہدا پہ کھڑے ہوکراپنی کامیابی شہداء کے نام کی اورکہا کہ شہداء کی بدولت ہی شمالی وزیرستان میں امن قائم ہوا ہے۔