سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کی بیٹی اور سماجی کارکن ایمان مزاری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
عدالت نے ایمان مزاری کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد پولیس نے ایمان مزاری کو رہائی ملتے ہی اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو دیگر مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک رکھا ہے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا دوران سماعت کہنا تھا کہ ایمان مزاری نے والدہ کی زبان کنٹرول کرنے کی یقین دہانی کرائی تو اپنی زبان کنٹرول نہیں کی۔
اس کے علاوہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو 4 ستمبر تک صوبوں میں درج ایمان مزاری کے خلاف مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔