مہنگائی اور بجلی بلوں کیخلاف ملک گیر ہڑتال جاری، دکانیں اور ہوٹل بند، ٹریفک کم، معمولات زندگی متاثر،

جماعت اسلامی مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف آج ملک گیر ہڑتال کررہی ہے۔

جماعت اسلامی کی ہڑتال پر نیشنل ہائی وے پر موجود دکانیں اور ہوٹل بند کردیے گئے جبکہ کئی مقامات پر سڑکیں بند کرادی گئیں۔

نیشنل ہائی وے پر ٹائر نذر آتش کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی معطل کردی گئی، جبکہ گلشن حدید سے چلنے والی ریڈ بس سروس بھی معطل کی گئی ہے۔

قائدآباد منزل پمپ پر سیاسی جماعت کے کارکنان پہنچ گئے جبکہ ہیوی ٹریفک کی دائود چورنگی پر طویل قطارلگ گئیں ہیں۔

لسبیلہ پٹیل پاڑہ میں بھی ٹائر جلا کر ٹریفک روک دی گئی۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے آج مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سے بجلی کی قیمت میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام 2 ستمبر کو گھروں سے باہر نکلیں، اپنے بچوں کے حقوق کے لئے باہر نکلیں، ہمارا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ حکومت بجلی کی قیمت میں اضافہ واپس لے۔