نگران وزیراعظم انوارالحق نے ایران کے ساتھ تعلقات مزیدمضبوط بنانے کے لئے پاکستان کے پختہ عزم کااعادہ کیاہے۔
اسلام آباد میں ایرانی سفیر رضاامیری مغدم سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے معاشی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پرتوجہ مرکوزکرنے کی ضرورت پرزوردیا۔
انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ مند۔پشین سرحدی مارکیٹ کاحالیہ آغازنہ صرف سرحدی علاقوں کی معاشی ترقی میں معاون ثابت ہوگا بلکہ یہ دونوں ملکوں کے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنے کے مشترکہ عزم کاعملی اقدام ثابت ہوگا۔
اس موقع پر ایرانی سفیرنے کہاکہ ایران خاص طورپرمعیشت ،توانائی اورسیکیورٹی کے شعبوں سمیت دوطرفہ تعلقات میںحالیہ مثبت پیشرفت جاری رکھنے کاخواہشمندہے۔