اسلام آ باد: اہم کیسز اور گرفتاریوں کے پیش نظر وفاقی پولیس کا دائرہ کار ملک بھر میں بڑھانے کیلئے مشاورت جاری ہے۔ وفاقی پولیس وزرات داخلہ کو خط لکھے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کی طرح وفاقی پولیس کے دفاتر بھی تمام صوبوں میں ہوں گے، وفاقی پولیس اپنے کیسز دوسرے صوبوں میں بھی ڈیل کر سکے گی۔