سلمان رشدی کے وکیل کو بین الاقوامی عدالت میں چیئرمین عمران خان کا قانونی مشیر مقرر نہیں کیا گیا : تحریک انصاف

‏پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سلمان رشدی کے وکیل کو بین الاقوامی عدالت میں چیئرمین عمران خان کا قانونی مشیر مقرر کرنے کے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ ‏
‏ ‏
‏ پی ٹی آئی کے ترجمان نے غیر ملکی قانونی فرم کے بارے میں گمراہ کن معلومات کی گردش کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس طرح کے دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور نہ ہی ایسی کسی سوچ کو پارٹی سربراہ کی حمایت حاصل ہے۔ ‏
‏ ‏
‏ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 180 ماہ کے دوران پارٹی چیئرمین کو 16 سے زائد جھوٹے اور من گھڑت مقدمات کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ ‏
‏ ‏
‏ ترجمان نے کہا کہ سابق وزیراعظم اور ان کی جماعت پی ٹی آئی جو ان کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول ترین سیاسی جماعت ہے، کو ملکی تاریخ کے بدترین انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔‏