نگراں وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے گلگت بلتستان میں پاک فوج کی تعیناتی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں حالات پر امن اور معمول پر ہیں۔
نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے گلگت بلتستان میں پاک فوج کی تعیناتی کی تردید کردی ہے، اور کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں امام حسین کے چہلم کی سیکیورٹی کیلئے فوج تعینات کی گئی ہے۔
مرتضی سولنگی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں حالات معمول پر ہیں، تجارتی مراکز، تعلیمی ادارے اورسڑکیں کھلی ہیں، صرف چہلم کی سیکیورٹی اور صورتحال کے پیش نظرمحکمہ داخلہ نے گلگت بلتستان میں 144 نافذ کررکھی ہے۔