پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوا ایشیا کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا سب نے ہی دیکھا، انہوں نے بھی جو کرکٹ میں دلچسپی نہیں رکھتے، لیکن اس دوران کچھ ایسا ہوا کہ آن لائن فوڈ ڈیلیوری سروس کو بیان جاری کرنا پڑگیا۔
میچ کے دوران دوران ایک بھارتی شہری نے بریانی کی 62 پلیٹیں آرڈر کیں تو فوڈ ڈلیوری سروس ”سویگی“ نے کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر حیرت کا اظہار کیا۔
مذکورہ ڈلیوری سروس نے بیان میں کہا کہ ’بنگلور سے کسی نے 62 بریانی کی پلیٹیں آرڈر کی ہیں۔ آپ کون ہیں؟ آپ کس جگہ پر ہیں؟ کیا آپ پاکستان اور بھارت کے میچ کی اسکریننگ کی میزبانی کر رہے ہیں؟ کیا میں بھی آجاؤں؟ ’
لیکن میچ کا جو اختتام ہوا اس سے شائقین افسوس میں مبتلا ہوگئے۔
سویگی کی پوسٹ پر ایک صارف نے لکھا، ’کسی کو اب بریانی ہضم نہیں ہوگی‘۔