ناک میں انگلی ڈالنے کی لت نے چینی شہری کو اسپتال پہنچا دیا

چین کے شہر ژیانگیانگ سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کو ناک صاف کرنے کی عجیب عادت مہنگی پڑ گئی، جب اپنی ناک میں انگلی ڈالنے سے شریان زخمی ہوگئی اور شدید خون بہنے لگا۔

متاثرہ شخص کی بیوی نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ کے ذریعے واقعے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے لوگوں کو خبردار کیا کہ ایسی خطرناک عادات سے بچا جائے۔

متاثرہ شہری کو ہر وقت ناک میں انگلی ڈال کر صاف کرنے کی عادت تھی، چاہے وہ کھڑا ہو، بیٹھا ہو یا بستر پر لیٹا ہو۔ تاہم، ایک دن لاشعوری طور پر شریان زخمی کر بیٹھا، جس کے نتیجے میں ناک سے خون کا بہاؤ نہ رک سکا۔

فوری طور پر اسپتال منتقل کیے جانے کے بعد ہنگامی سرجری کے ذریعے خون کا بہاؤ روکنے کی کوشش کی گئی۔