آسٹریلوی فٹنس ماہر اولیویا ونسن نے 24 گھنٹوں میں 7,079 پل اپس مکمل کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
34 سالہ ونسن نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ وہ ایک چیلنج کی تلاش میں تھیں جب ان کے شوہر اور کوچ نے انہیں سب سے زیادہ پل اپس کرنے والی خاتون بننے کا مشورہ دیا۔
ابتدا میں انہیں یہ ناممکن لگا، کیونکہ موجودہ ریکارڈ 4,081 تھا، لیکن پھر انہوں نے سنجیدگی سے اس ریکارڈ کو توڑنے کا فیصلہ کیا۔ ونسن نے تین ماہ تک سخت تربیت حاصل کی، تاہم پہلی کوشش میں وہ ناکام رہیں اور بائیں بازو میں چوٹ لگنے کے باعث انہیں رکنا پڑا۔
بالآخر، مسلسل محنت اور عزم کے ساتھ انہوں نے 7,079 پل اپس مکمل کر کے پولش خاتون پولا گورلو کا 2021 میں بنایا گیا ریکارڈ توڑ دیا۔