چین میں ایک پیرا گلائیڈر حادثاتی طور پر 28 ہزار 208 فٹ کی بلندی پر پہنچ گیا، جو کہ ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی جتنی ہے۔ پینگ یوجیانگ نامی فرد نے اپنے آلات کی خرابی کے باعث خود کو اس خطرناک صورتحال میں پایا۔
گلائیڈر میں لگے کیمرے نے پورے واقعے کو ریکارڈ کیا، جس سے معلوم ہوا کہ وہ منفی 40 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں تھا اور آکسیجن کی سطح خطرناک حد تک کم ہو چکی تھی۔
Gansu Provincial Aviation Sports Association نے 28 مئی کو واقعے کی تفصیلات جاری کیں اور پینگ پر 6 ماہ تک فلائنگ پر پابندی عائد کر دی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق، پینگ نے پرواز سے قبل رجسٹریشن نہیں کرائی تھی۔