ان 3 مہینے میں پیدا ہونے والے لوگ سب سے زیادہ ذہین ہوتے ہیں؟ ماہرین کا حیران کن انکشاف

دنیا بھر میں ماہرین کا ماننا ہے کہ ہر انسان منفرد ذہنی صلاحیتوں کا حامل ہوتا ہے، تاہم کچھ مہینے ایسے ہیں جن میں پیدا ہونے والے افراد میں غیر معمولی ذہانت پائی جاتی ہے۔ ماہرین کے حالیہ مشاہدات کے مطابق جنوری، فروری اور ستمبر میں پیدا ہونے والے افراد کئی لحاظ سے دوسروں سے آگے ہوتے ہیں۔
جنوری میں پیدا ہونے والے افراد میں دور اندیشی کی صلاحیت ہوتی ہے، وہ کسی بھی کام کے آغاز سے قبل اس کے ممکنہ نتائج پر غور کرتے ہیں۔ یہ لوگ پرفیکشنسٹ ہوتے ہیں اور طویل مدتی کامیابی کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔
فروری میں پیدا ہونے والے افراد جذباتی ذہانت اور تخلیقی سوچ کا بہترین امتزاج ہوتے ہیں۔ ان کی شخصیت میں ہمدردی اور روحانیت کا رنگ نمایاں ہوتا ہے، جو انہیں دوسروں کے جذبات کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔
ستمبر میں جنم لینے والے افراد میں منطقی سوچ غالب ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہیں، مشکل چیزوں کو جلدی سیکھنے اور یاد رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔