داڑھی نہ منڈوانے کی سزا؟ نئی نویلی دلہن دیور کے ساتھ فرار

میرٹھ: بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں شادی کے صرف 7 ماہ بعد ایک خاتون اپنے دیور کے ساتھ فرار ہو گئی۔ وجہ شوہر کا بار بار اصرار کے باوجود داڑھی منڈوانے سے انکار بتایا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، عرشی نامی خاتون نے اپنے شوہر سے شادی خاندانی دباؤ میں کی تھی اور نکاح کے بعد وہ مسلسل شوہر پر داڑھی کٹوانے کے لیے دباؤ ڈالتی رہی۔ شوہر کے مطابق اس کا کہنا تھا کہ وہ صرف اسی صورت میں ساتھ رہے گی جب وہ داڑھی منڈوا دے گا، جس پر دونوں کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے تھے۔
اسی دوران عرشی کا اپنے دیور کے ساتھ مبینہ تعلق قائم ہو گیا اور دونوں اچانک غائب ہو گئے۔ شوہر نے متعدد کوششوں کے باوجود دونوں کو تلاش نہ کر سکا اور بالآخر پولیس میں لاپتہ افراد کی شکایت درج کرائی۔
ذرائع کے مطابق، خاتون کے والدین نے بھی معاملے میں مداخلت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے ہی اپنی بیٹی سے تعلق ختم کر چکے ہیں۔