نیپال کی پراکرتی ملا نے دنیا کی سب سے خوبصورت ہینڈ رائٹنگ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
آج کے ڈیجیٹل دور میں، جہاں کی بورڈز نے پین اور پنسل کی جگہ لے لی ہے، پراکرتی نے اپنی خاص خطاطی کے ذریعے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی ہے۔
اس کی خوبصورت خطاطی نے پہلی بار 16 سال کی عمر میں توجہ حاصل کی، جب اس کا ایک اسائنمنٹ وائرل ہوا۔
پراکرتی نے متحدہ عرب امارات میں ایک تقریب میں اپنی شاندار خطاطی کے ذریعے داد سمیٹی اور نیپالی سفارت خانے کے ذریعے نیپالی مسلح افواج سے اعزاز بھی حاصل کیا۔