جاپان کا ایئرپورٹ جہاں 30 سال میں ایک بھی بیگ نہیں کھویا

چوبو سینٹریر انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جو جاپان کے شہر ناگویا کے قریب واقع ہے، اپنی شاندار سروس اور جدید بیگیج ہینڈلنگ سسٹم کی وجہ سے مشہور ہے۔

یہ ایئرپورٹ جدید اسکیننگ، ٹیگنگ اور ٹریکنگ ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے، جس کی بدولت مسافروں کا سامان محفوظ رہتا ہے۔ جاپانی ایئرپورٹس میں ملازمین کی ایمانداری اور پیشہ ورانہ مہارت بھی سامان کی حفاظت کو یقینی بناتی ہے۔

چوبو سینٹریر ایئرپورٹ میں مکمل خودکار بیگیج ہینڈلنگ سسٹم موجود ہے، جو ہر بیگ کو انفرادی طور پر ٹریک کرتا ہے، اور اس کی کم مصروفیت بھی سامان کی بہتر دیکھ بھال میں مدد دیتی ہے۔

یہ ایئرپورٹ Skytrax سمیت دیگر بین الاقوامی اداروں کی جانب سے دنیا کے سب سے صاف ستھرے، وقت کے پابند اور محفوظ ایئرپورٹس میں شمار کیا جاتا ہے