تاش کے پتوں سے ڈومینوز گرانی کا نیا عالمی ریکارڈ

چین کی اسمارٹ ہوم ٹیکنالوجی کمپنی Foshan SUNHOHI نے 51,725 تاش کے پتوں کو ڈومینو انداز میں گرا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق یہ اب تک سب سے زیادہ تاش کے پتوں کو ڈومینو طرز پر گرانے کا منفرد ریکارڈ ہے۔ اس کامیابی میں 15 افراد پر مشتمل ٹیم نے حصہ لیا۔

ٹیم کو دو مرتبہ ناکامی کا سامنا بھی کرنا پڑا، جب 9 اور 10 اپریل کو پتے ترتیب سے پہلے ہی گر گئے، لیکن تیسرے دن انہوں نے شاندار کامیابی حاصل کی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کمپنی نے اپنے ونڈو اور ڈور سسٹمز کی مدد سے ایک ہوا سے محفوظ ماحول تیار کیا تاکہ پتوں کی ترتیب خراب نہ ہو۔ یہ تکنیکی حکمت عملی کامیابی کی بڑی وجہ بنی۔