خیبر پختونخوا کے ہزارہ ڈویژن میں ایک انوکھی شادی کی تقریب دیکھنے کو ملی جہاں 90 سالہ غلام مصطفیٰ اور ان کے بیٹے نے ایک ہی دن دولہا بننے کا خواب پورا کر لیا۔
غلام مصطفیٰ کے قریبی رشتہ داروں کے مطابق یہ ان کی تیسری شادی تھی، جب کہ ان کا خواب تھا کہ وہ اپنے بیٹے کی دلہن لانے والے دن خود بھی دولہا بنیں۔ خوش قسمتی سے یہ خواب حقیقت میں بدل گیا۔
شادی کی تقریب میں اہلِ علاقہ اور خاندان کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دل چسپ بات یہ ہے کہ باپ کی بارات لاہور سے آئی جبکہ بیٹے کی بارات پشاور سے لائی گئی، جو اس تقریب کو مزید یادگار بنا گئی۔