دنیا بھر میں بلیوں کی کئی نسلیں پائی جاتی ہیں جنہیں لوگ پالتو جانور کے طور پر گھر میں پالتے ہیں۔
امریکا سے تعلق رکھنے والی پگسلے ایڈمز نامی یہ بلی اپنی لمبی دم کی وجہ سے دنیا بھر کی توجہ سمیٹ رہی ہے۔
یہ ایک سرمئی رنگ اور بڑے بالوں والی بلی ہے اور اس کا تعلق مین کوون نسل سے ہے۔
پگسلے کی عمر 2 سال ہے اور اس کی دم کی لمبائی 18.5 انچ ہے جس کی وجہ سے یہ پالتو بلی خاص اور منفرد بن گئی ہے اور اس نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں بھی اپنی جگہ بنا لی ہے۔
اس بلی کے مالک نے بتایا کہ یہ اکیلی نہیں بلکہ اس کے 2 بہن بھائی اور بھی ہیں اور یہ ایک کھیل کود کرنے والی بلی ہے۔