امریکا کی 38 سالہ خاتون کونی سٹورز نے اپنی زندگی میں بڑی تبدیلی کے لیے شوہر سے علیحدگی اختیار کی اور نوکری بھی چھوڑ دی، جس کے بعد انہوں نے اپنا 45 کلوگرام وزن کم کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، 2020 میں کونی ایک شادی شدہ زندگی گزار رہی تھیں اور اچھی ملازمت بھی کر رہی تھیں، لیکن وہ اپنے شوہر اور کام کی وجہ سے دباؤ کا شکار تھیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران انہوں نے شراب نوشی اور زیادہ کھانے کی عادت اپنالی، جس کی وجہ سے ان کا وزن 136 کلو تک پہنچ گیا۔ کونی نے اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی کا فیصلہ کیا اور خود کو خوش رکھنے کے لیے شوہر اور نوکری دونوں چھوڑ دیں۔ بعد ازاں، انہوں نے رولر اسکیٹنگ کو بطور مشغلہ اپنایا، جس سے نہ صرف وہ فٹ ہو گئیں بلکہ ان کا وزن بھی 45 کلوگرام کم ہوگیا۔ اب وہ نہ صرف ایک ماہر رولر اسکیٹر بن چکی ہیں بلکہ ایک کامیاب رئیل اسٹیٹ بزنس بھی چلا رہی ہیں، اور اپنی نئی زندگی سے بے حد خوش ہیں۔

امریکی خاتون کا حیران کن فیصلہ، وزن کم کرنے کے لیے شوہر اور نوکری کو خیرباد کہہ دیا