چین میں ہوا جیانگ برج کو انجینئرنگ کا حیرت انگیز کارنامہ قرار دیا جا رہا ہے، جو سطح زمین سے 625 میٹر بلند ہے اور جون میں عوام کے لیے کھولے جانے کے بعد دنیا کا سب سے بلند برج بن جائے گا۔
یہ پل جنوب مغربی چین کے صوبے Guizhou میں واقع ہے، جہاں پہاڑی علاقے کی وجہ سے سفر میں کافی وقت لگتا تھا، مگر اس پل کی بدولت فاصلے اب لمحوں میں طے ہوں گے۔