میری لینڈ کے ایک شہری نے ایک دلچسپ واقعے میں غلطی سے وینڈنگ مشین کا بٹن دبا کر 50,000 ڈالرز کی لاٹری جیت لی۔
اس شہری نے بتایا کہ وہ بیل ایئر کے واوا اسٹور پر روزانہ کی طرح ایک لاٹری ٹکٹ لینے کے لیے رکا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ گیس بھرنا، کافی پینا، اور لاٹری کے اسکریچ کارڈ لینا اس کی روزمرہ کی روٹین ہے۔
لیکن اس دن، وینڈنگ مشین پر غلط بٹن دبانے کی وجہ سے اسے Monopoly X20 کا ایک حیران کن لاٹری ٹکٹ ملا، جسے اسکریچ کرنے پر 50,000 ڈالرز جیتنے کا پتہ چلا۔