پائلٹ اور دو بیٹیاں برفانی جھیل میں 12 گھنٹے زندہ رہنے میں کامیاب

ایک پائلٹ اور اس کی دو نوجوان بیٹیاں امریکی ریاست الاسکا کی ایک برفانی جھیل میں ایک حادثے کے بعد طیارے کے ونگ پر 12 گھنٹے تک زندہ رہیں۔

ان کا طیارہ پرواز کے دوران جھیل میں جاگرا اور جزوی طور پر ڈوب گیا۔ ایک اور پائلٹ، ٹیری گوڈیس، نے 24 مارچ کو طیارے کا ملبہ Tustumena جھیل کے قریب تلاش کیا اور دیکھا کہ تین افراد طیارے کے ونگ پر موجود تھے۔

ٹیری گوڈیس نے ریڈیو کے ذریعے ان کی لوکیشن بتائی، اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ ان تینوں نے منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ کی شدید سردی کا سامنا کیا اور زندہ بچنے میں کامیاب رہے۔