ایک ملازم کا غیر روایتی استعفیٰ سوشل میڈیا پر دھوم مچانے لگا ہے۔
سماجی رابطے کی ایک خاتون ڈائریکٹر نے ایک تصویر شیئر کی، جس میں ملازم نے اپنا استعفیٰ ٹوائلٹ پیپر پر لکھ کر پیش کیا تھا۔
خاتون نے بتایا کہ ملازم نے کمپنی چھوڑنے کی وجہ یہ بتائی کہ اسے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ صرف ایک استعمال کی چیز ہے، جسے ضرورت کے وقت استعمال کیا جاتا ہے اور پھر بھول جایا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ انہیں اس بات پر غور کرنے پر مجبور کر گیا کہ ہر ملازم کی قدر صرف اس کے کام کی بنیاد پر نہیں، بلکہ اس کی شخصیت کی بھی اہمیت ہونی چاہیے۔
یہ تصویر سوشل میڈیا پر ایک بحث کا آغاز کر گئی اور صارفین نے خاتون کے خیالات کی تعریف کی۔