چینی خاتون کی کفایت شعاری: دفتر کے باتھ روم کو بنایا گھر

چین میں مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح نے عوام کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں، جس کی ایک مثال 18 سالہ چینی لڑکی یانگ ہے، جو مالی تنگی کی وجہ سے دفتر کے واش روم میں رہنے پر مجبور ہے۔

یانگ، جو چین کے صوبے ہنان کی رہائشی ہیں، ایک فرنیچر اسٹور میں کام کرتی ہیں اور ماہانہ 2700 یوآن کماتی ہیں، جو اس شہر کی اوسط تنخواہ سے کم ہے۔

ژوزہو شہر میں گھر کے کرائے 800 یوآن سے 1800 یوآن تک ہیں، جو کم آمدنی والے افراد کے لیے ناقابل برداشت ہیں۔

یانگ نے سوشل میڈیا پر اپنی روزمرہ کی زندگی کو شیئر کیا ہے اور ان کے 16 ہزار فالوورز ہیں۔

وہ چھ اسکوائر میٹر کے واش روم میں رہائش پذیر ہیں اور اپنے آجر کو کم کرایہ ادا کرتی ہیں۔

دن کے دوران، وہ گاہکوں اور ساتھی ملازمین کے لیے واش روم کو صاف رکھتی ہیں۔