کیا آپ نے کبھی ایسی گاڑی دیکھی جو الٹی بھی دوڑ سکے؟

میکمورٹری کی اسپیرلنگ گاڑی نے جدید فین ٹیکنالوجی کی مدد سے دنیا کی پہلی الٹی چلنے والی گاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

اس کا تجربہ ایک خاص ٹریک پر کیا گیا، جہاں گاڑی کو ڈاؤن فورس آن ڈیمانڈ موڈ میں چلایا گیا، جس کی بدولت یہ سطح پر چپک گئی۔ ٹریک کے 180 ڈگری موڑ کے بعد، گاڑی کو الٹی حالت میں کچھ دور تک دوڑایا گیا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی مستقبل میں مزید حیران کن امکانات کو جنم دے سکتی ہے۔