کیلیفورنیا: سرکس کی پیشہ ورانہ پرفارمر لیلہ نون نے 25 منٹ 11.3 سیکنڈ تک بالوں سے لٹک کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
39 سالہ لیلہ نون نے یہ حیرت انگیز کارنامہ امریکا کے ریاستی پارک "ریڈووڈ نیشنل اینڈ اسٹیٹ پارک" میں انجام دیا، جہاں فطری خوبصورتی کے درمیان انہوں نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
لیلہ نون نے بتایا کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ 23 منٹ 19 سیکنڈ کے ساتھ آسٹریلیا کی ستھاکرن سواگننتھورائی کے پاس تھا جسے توڑنے کے لیے انہوں نے دو سال تک مسلسل محنت اور برداشت کی مشق کی۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز نے لیلہ کی کوشش کو سراہا اور اسے باضابطہ طور پر دنیا کا سب سے طویل بالوں سے لٹکنے والا مظاہرہ قرار دیا۔
