ٹائی ٹینک کے مسافر کا خط 11 کروڑ روپے میں نیلام

مشہور ٹائی ٹینک جہاز کے فرسٹ کلاس مسافر کرنل آرچی بالڈ گریسی کا لکھا ہوا خط 11 کروڑ روپے سے زائد میں نیلام ہوگیا۔

یہ خط برطانیہ میں ہونے والی ایک نیلامی میں متوقع 60 ہزار پاؤنڈ کے مقابلے میں 5 گنا زیادہ قیمت، یعنی 3 لاکھ پاؤنڈ میں فروخت ہوا۔

کرنل گریسی، جو ٹائی ٹینک کے حادثے میں زندہ بچنے والوں میں شامل تھے، نے یہ خط 10 اپریل 1912 کو اپنے عزیز کو لکھا تھا۔

خط 12 اپریل کو لندن پہنچا، جس میں انہوں نے ٹائی ٹینک کو ایک شاندار جہاز قرار دیا لیکن ساتھ ہی کہا کہ سفر مکمل ہونے کے بعد ہی حتمی رائے دے سکیں گے۔

یاد رہے کہ ٹائی ٹینک 15 اپریل 1912 کو حادثے کا شکار ہوا تھا، جس میں 1500 سے زائد افراد جان سے گئے۔