جاپانی گلوکارہ یوزوکی ناکاشیما نے اپنے تعلیمی سفر کو موسیقی کے کیرئیر کے ساتھ متوازن رکھنے کے لیے واقعی شاندار عزم کا مظاہرہ کیا۔ Sakurazaka46 میوزک گروپ کی رکن، یوزوکی ناکاشیما،
روزانہ ٹوکیو سے فوکوکا کی ایک ہزار کلومیٹر دور یونیورسٹی جانے کے لیے چار گھنٹے طیارے میں سفر کرتی تھیں۔ وہ صبح 5 بجے جاگ کر ہینیڈا ائیرپورٹ پہنچتی، پھر فلائٹ کے ذریعے 9:30 بجے اپنی یونیورسٹی پہنچتیں اور کلاسز مکمل کرنے کے بعد واپس ٹوکیو لوٹ جاتی تھیں۔
انہوں نے چار سال تک اس مشکل معمول کو جاری رکھا اور اب اپنی تعلیم مکمل کر لی ہے۔ ناکاشیما نے کہا کہ مشکلات کے باوجود اپنے خوابوں کا پیچھا کرنا بہت ضروری ہے، اور اب وہ اپنی توجہ اسٹیج پرفارمنس پر مرکوز کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔