16 سال تک گونگے پن کا بہانہ کرنے والی خاتون بے نقاب

اسپین کے شہر اندلس میں ایک خاتون نے 16 سال تک گونگی ہونے کا بہانہ کر کے معذوری کی پنشن حاصل کی، لیکن ایک نجی جاسوس کی تحقیقات نے سچائی کو بے نقاب کر دیا۔ 2003

میں ایک سپر مارکیٹ میں حملے کے بعد، خاتون کو پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر کی وجہ سے بولنے کی صلاحیت سے محروم قرار دیا گیا تھا، لیکن کچھ وقت بعد وہ صحت یاب ہو گئی تھیں۔

انشورنس کمپنی نے اس کیس کا دوبارہ جائزہ لیا اور بے ضابطگیاں دریافت کیں، جس کے نتیجے میں نجی جاسوس نے خاتون کو عام طور پر بولتے ہوئے دیکھا، حالانکہ وہ معذوری کی پنشن وصول کرتی رہی۔