آسمان پر 'مسکراہٹ'، حیرت انگیز نظارہ کب دیکھیں؟

دنیا بھر میں 25 اپریل کو سورج نکلنے سے پہلے ایک شاندار آسمانی منظر دیکھنے کو ملے گا، جہاں زہرہ، زحل اور پتلا چاند ایک مسکراتے چہرے کی طرح نظر آئیں گے۔

اس منظر میں زہرہ اور زحل "آنکھوں" کی طرح دکھائی دیں گے، جبکہ چاند "مسکراتے منہ" جیسا لگے گا۔ یہ دلچسپ فلکی مظہر صبح ساڑھے 5 بجے مشرقی افق پر کچھ دیر کے لیے نمایاں ہوگا، اور اگر آسمان صاف ہو تو دنیا بھر میں اسے دیکھا جا سکے گا۔

چاند کی پتلی شکل اسے مسکراتا ہوا بناتی ہے، جبکہ زہرہ اور زحل کی چمک انہیں آنکھوں کی طرح محسوس کراتی ہے۔ اس منظر کو دوربین یا ٹیلی اسکوپ کے ذریعے مزید واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔