دنیا کے سب سے لمبے اسٹرابیری پیسٹری کیک نے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا ہے! فرانس کے ماہر پیسٹری شیفس نے 121.8 میٹر لمبا کیک تیار کیا، جو کہ پیرس کے قریب ارجنٹیوئل میں پیش کیا گیا۔
اس شاندار کیک کی تیاری میں 4 ہزار انڈے، 350 کلوگرام اسٹرابیری، 150 کلوگرام چینی، اور 415 کلوگرام کریم استعمال کی گئی۔ اس کی اونچائی اور چوڑائی دونوں 8 سینٹی میٹر تھیں۔ 20
شیفس نے اس منصوبے پر ایک ہفتے تک محنت کی، جس نے بڑی تعداد میں لوگوں کی توجہ حاصل کی۔ یہ ریکارڈ پہلے 2019 میں ایک اطالوی قصبے میں 100.48 میٹر کی لمبائی کے ساتھ بنایا گیا تھا۔