سائنسدانوں نے دنیا کا سب سے کڑوا ترین مادہ دریافت کر لیا

کیا آپ نے کبھی ایسا ذائقہ چکھا ہے کہ لگے جیسے زندگی کا اختتام ہو گیا ہو؟ اگر نہیں تو جرمنی میں سائنسدانوں نے ایک ایسے مشروم کا پتہ چلایا ہے جس کا ذائقہ شاید یہی احساس دے۔

کڑوی بریکٹ فنگس یا Amaropostia stiptica نامی یہ مشروم زہریلا تو نہیں، لیکن اتنا کڑوا ضرور ہے کہ صرف ایک معمولی سی مقدار ہی آپ کے ذائقے کے ہوش اُڑا دے گی۔

یہ مشروم درختوں کے ساتھ چپک کر اگتا ہے اور زیادہ توجہ کا مرکز نہیں بنتا تھا، لیکن اب اس میں دریافت ہونے والے مادے "oligopolyn D" کی وجہ سے سائنسدان اسے دنیا کا سب سے زیادہ کڑوا مرکب قرار دے رہے ہیں۔

تو اگر آپ کو لگتا ہے کہ کریلے سب سے کڑوے ہوتے ہیں، تو شاید آپ کو یہ مشروم آزمانا پڑے — صرف ذائقے کے لیے، خطرے کے لیے نہیں!