جاپان میں 30 سال کی خدمت کے بعد ایک بس ڈرائیور ایک غلطی کی وجہ سے 84 ہزار ڈالر کے ریٹائرمنٹ پیکیج سے محروم ہوگیا۔
کیوٹو ٹرانسپورٹیشن بیورو کی تحقیقات کے مطابق 2022 میں ڈرائیور کو کرایہ پروسیسنگ مشین کی بجائے کرایے کی رقم اپنی جیب میں ڈالنے کی ویڈیو میں دیکھا گیا۔
تفتیش کے دوران الزامات کی تردید کے باوجود اسے ملازمت سے نکال دیا گیا اور اس کا 12 ملین ین کا ریٹائرمنٹ فنڈ بھی منسوخ کر دیا گیا۔
مقدمے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بس ڈرائیور نے کیس ہار دیا۔