گنیز ورلڈ ریکارڈ کے لیے 38،162 چمچوں کا مجموعہ پیش

امریکی ریاست آئیووا میں ایک میوزیم کی مالک نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس کے پاس 38,162 چمچوں کا ایک شاندار مجموعہ موجود ہے، جو کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے لیے کافی ہو سکتا ہے۔

کیمی پوہل، جو "مسیسیپی سپون گیلری" کی مالک ہیں، نے دو درجن رضاکاروں کی مدد سے چمچوں کی مکمل گنتی کی اور اس کے ثبوت کے طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں جمع کرایا۔