چلتی موٹر سائیکل پر بیوی نے شوہر کی چپلوں سے پٹائی کر دی، ویڈیو وائرل

بھارت کے شہر لکھنؤ میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے چلتی موٹر سائیکل پر اپنے شوہر کو چپلوں سے مارنا شروع کر دیا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص موٹر سائیکل چلا رہا ہے جبکہ اس کی بیوی پیچھے بیٹھی ہوئی اچانک غصے میں آ کر چپل سے اس پر حملہ کر دیتی ہے۔

ویڈیو ایکس پر ایک اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ بائیک پر سوار یہ دونوں میاں بیوی ہیں۔ اب تک ویڈیو کو 4 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ شوہر پورے وقت پرسکون رہا اور بائیک چلانے پر توجہ مرکوز رکھی، حتیٰ کہ اس نے پلٹ کر بھی نہیں دیکھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر مختلف تبصرے کیے، کچھ نے اسے خطرناک قرار دیا جبکہ کچھ نے مزاحیہ انداز میں تبصرے کیے کہ یہ کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔