دنیا کے مہنگے ترین آم میازاکی کی قیمت 3 لاکھ روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے، جس نے اسے دنیا کا سب سے مہنگا آم بنا دیا ہے۔
یہ آم 2021 میں جاپان کے شہر میازاکی میں کاشت کیے گئے تھے اور اپنی گہری رنگت اور مٹھاس کی وجہ سے مشہور ہیں۔ انہیں "ایگز آف سن شائن" اور "ڈائنوسار کا انڈہ" بھی کہا جاتا ہے۔
یہ آم تھائی لینڈ، فلپائن اور بھارت میں بھی کاشت کیے جاتے ہیں، لیکن جاپانی میازاکی آم اپنی بے مثال مٹھاس، رسیلا پن اور خوشبو کی وجہ سے منفرد مقام رکھتے ہیں۔
میازاکی آموں کا وزن 350 سے 550 گرام تک ہوتا ہے اور ان میں 15 فیصد یا اس سے زیادہ چینی کی مقدار پائی جاتی ہے، جو انہیں دیگر آموں سے ممتاز بناتی ہے۔
یہ آم انتہائی کنٹرول شدہ حالات میں کاشت کیے جاتے ہیں، جس سے ان کی اعلیٰ معیار اور منفرد ذائقہ برقرار رکھا جاتا ہے۔