موجودہ مالی سال دیت کی رقم 67 لاکھ 57 ہزار 902 روپے مقرر

مالی سال 2023-24  کیلئے دیت کی مالیت کا اعلان کردیا گیا۔

وزارت خزانہ نے دیت کی رقم مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق موجودہ مالی سال دیت کی رقم 67 لاکھ 57 ہزار 902 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دیت کی رقم 30 ہزار 630 گرام چاندی کی مالیت کے مساوی ہے۔

گزشتہ مالی سال دیت کی رقم 43 لاکھ 18 ہزار 524 روپے مقرر کی گئی تھی۔