اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرویز الٰہی کی تھری ایم پی او کے تحت نظربندی معطل کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی تھری ایم پی او کے تحت نظر بندی کو معطل کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کی رہائی کے احکامات جاری کیے تھے اور کہ تھا کہ کوئی ایجنسی یا اتھارٹی پرویز الٰہی کو گرفتار نہیں کرے گی تاہم عدالتی حکم کے باوجود عدالت سے باہر نکلنے پر اسلام آباد پولیس نے پرویز الٰہی کو گرفتار کیا تھا۔