پاکستان کے رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں پہلی خاتون ایس ایس پی فریال فرید نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
فریال فرید پیر کے روز اپنے دفتر پہنچیں تو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔
فریال فرید کا تعلق خیبربختونخواہ کے علاقے ہری پور سے ہے اور ان کی بیشتر سروس پنجاب میں گزری ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے فریال فرید کے شوہر محمد سمیع ملک بھی پولیس سروس میں ہیں اور ایس ایس پی کے عہدے پر فائز ہیں۔ وہ بھی جعفرآباد کے ملحقہ ضلع نصیر آباد میں تعینات ہیں۔
ایس ایس پی محمد سمیع ملک نے بتایا کہ ’فریال فرید ایک پیشہ ور اور لائق پولیس آفیسر ہیں۔ کرائم مینجمنٹ اور انوسٹیگیشن کے شعبوں میں ان کو ملکہ حاصل ہے۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ وہ اتنے بڑے عہدے پر پہنچی ہیں۔ اوربلوچستان کی پہلی خاتون ایس ایس پی تعینات ہونے اعزاز ان کے حصے میں آیا۔
فریال فرید نے انٹرنیشل ریلیشنز میں ایم فل قائد اعظم یونیورسٹی سے کیا اور انہوں نے 2016 میں مقابلے کا امتحان پاس کر کے پاکستان پولیس سروس جوائن کی۔ اس سے پہلے وہ مری، اسلام آباد میں خدمات سر انجام دیتی رہیں اور اسسٹنٹ آئی جی کے عہدے پر بھی فائز رہیں۔