نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ الیکشن جنوری فروری سے پہلی بھی ہوسکتے ہیں، اگر سپریم کورٹ آف پاکستان 90 دن میں انتخابات کا فیصلہ دے گی تو اس پر بھی عمل کیا جائے گا۔
ایک انٹرویو میں نگراں وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل انوسٹمنٹ فیسیلیٹشن کونسل کے ذریعے ہونے والے معاشی اقدامات کے نتائج دسمبر کے آخر تک آنا شروع ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم 9 مئی کے واقعات میں کسی پاکستانی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ اُن لوگوں کے خلاف ہیں جو فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث تھے ۔
پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے سوال پر نگران وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کو مذاکرات کا خود سوچنا ہو گا، وہ ہم سے بڑا ملک ہے۔ یہ اس کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم کا انٹرویو پروگرام ”فیصلہ آپ کا“ میں آج شام 8 بجے نشر کیا جائے گا۔