الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیوں کا پابند، سیاست کے بجائے معیشت کا سوچیں، آصف زرداری

اسلام آبا د:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق الیکشن کروائے گا،مردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کروانے کا پابند ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر اور تمام ممبران پر ہمیں پورا اعتماد ہے۔

آصف علی زر داری نے کہاکہ نگراں حکومت ایس آئی ایف سی کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالے۔

 انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت ایک معاشی بحران سے گزر رہا ہے جس کے لیے ہم سب کو سیاست کے بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ملک ہے تو ہم سب ہیں۔