ملک بھر میں آج میڈیکل ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ ہونگے

ملک بھر میں آج میڈیکل ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ ہونگے، وزارت صحت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبہ کے لئے ایم ڈی سی اے ٹی کو الگ سے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے امتحانی پرچہ لاہور کے امتحانی مراکز کو روانہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس اپنی نگرانی میں ایم ڈی کیٹ کے پرچے لے کر روانہ ہوئے، امتحان 10 بجے شروع ہوگا۔

ایم ڈی کیٹ امتحان کیلئے لاہور میں 9مراکز قائم، سات سینٹرز لڑکیوں اور دو لڑکوں کے لیے مخصوص ہیں۔لاہور19,014امیدوار ایم ڈی کیٹ امتحان دیں گے، امیدواروں میں 13,259لڑکیاں اور 5755لڑکے شامل ہیں۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی،یونیوسٹی آف ایجوکیشن ٹاؤن شپ،گورنمنٹ اپوا کالج فار ویمن میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

کراچی سمیت سندھ کے چارشہروں میں آج میڈیکل ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ ہوں گے۔ کراچی، لاڑکانہ، جامشورو اور نوابشاہ میں امیدواروں کی ٹیسٹ سینٹرزپرآمد شروع ہوگئی ہے

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں بھی ایم ڈی کیٹ دینے کے لیے امیدواروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، کراچی یونیورسٹی اورڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں ٹیسٹ سینٹربنائے گئے ہیں۔

سندھ میں امیدواروں کی تعداد 40 ہزار539 ہے، جبکہ مجموعی طور پر 40 ہزار 500 سے زائد امیدواروں نے ایم ڈی کیٹ کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے۔

رجسٹرڈ شدہ خواتین امیدواروں کی تعداد 24 ہزار464 ہے، جبکہ مرد امیدواروں کی تعداد 16 ہزار 75 ہے۔

کراچی یونیورسٹی میں 10 ہزارجبکہ ڈاؤیونیورسٹی میں تقریبا 5 ہزار امیدوار شریک ہونگے،امتحانی مراکز میں سیل شدہ پرچے پہنچ گئے ہیں۔