اسلام آباد:گندم، چینی، کھاد، ڈالر، تیل اسمگلنگ کے خلاف آپریشن جاری ہے، شرم کا مقام ہے کہ ہمارے اپنے لوگ ذخیرہ اندورزی کر رہے ہیں۔
حوالہ ہنڈی کیخلاف بھی آپریشن جاری ہے،48 سے50افراد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ذخیرہ اندوزوں سے متعلق اطلاع دینے والے کو انعام دیا جائے گا۔
ہمارے 6 بچے کل سے دہشتگردوں کے چنگل میں ہیں،امید ہے بچوں کو جلد بازیاب کرا لیا جائے گا۔کوئی جتنا بڑا سرکش ہوہم اسے نہیں چھوڑیں گے،دہشتگردوں کو مکمل جواب دیا جا رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار نگران وفاقی وزراء مرتضی سولنگی اوروفاقی سرفراز بگٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے برائی کے خلاف انتہا کو جائیں گے۔اسمگلنگ کی روک تھام میں بہت بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیں۔اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات جاری ہیں۔
ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلرز کے ساتھ کوئی رعایت۔ہم نے اب ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔
نگران وزیر داخلہ نے نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ چند عناصر اسمگلنگ کے بعد ذخیرہ اندوزی کی طرف آرہے ہیں۔
ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلرز کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ہمارے آپریشن کے بعد ذخیرہ اندوزی کی گئی۔
سرفرا ز بگٹی نے کہا ہے کہ ہم نے اب ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔جو بھی غیر قانونی کام میں ملوث ہو گا اسے نہیں چھوڑیں گے۔جب تک ہیں آخری منٹ تک پاکستان کی بہتری کے لئے کام کریں گے۔
انہوں نے کہاہے کہ جرائم کے خاتمے کے لئے عوام نگراں حکومت سے تعاون کریں۔ذخیرہ اندوزوں کی اطلاع دینے کیلئے ٹول فری نمبر بھی دے رہے ہیں۔
نگر ان وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے 48چھاپے مار کر حوالہ ہنڈی میں ملوث49افراد کو گرفتار کیا۔
پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو واپس بھیجا جائے گا۔ہم بندوق، تشدد کے زور پر کسی کو اپنا ایجنڈا نہیں لانے دیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ چترال میں دہشتگردوں نے حملہ کیا فوج اور عوام ن اسے ناکام بنایا۔قوم نے بہادری سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا اور اسے شکست دی۔
ملک کے ایک ایک انچ کی حفاظت کی ذمہ داری ہماری ہے۔ان مسائل کی وجہ سے ملک کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔تمام آپریشنز کی ہفتہ وار تفصیلات جاری کریں گے۔