نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری جلد کروائے جانے کا امکان ہے۔
ایشیاکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران انجری کی وجہ سے اپنا آخری اوور مکمل نہ کرپانے والے پیسر کا دبئی میں سکین ہوا تھا، طبی معائنے اور ماہرین سے صلاح مشورے کے بعد انھیں کندھے کی سرجری کروانے کیلیے کہا گیا ہے۔
امید کی جارہی ہے کہ نسیم شاہ 4 ماہ میں مکمل طور پر صحتیاب ہوجائیں گے۔