ورلڈکپ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم بلند حوصلوں کے ساتھ براستہ دبئی بھارت روانہ ہوگئی۔
دبئی میں نو گھنٹے قیام کے بعد گرین شرٹس کی بھارت روانگی شیڈول ہے۔
شاہین نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور سے بلٹ پروف گاڑیوں میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچے جہاں سے غیرملکی پرواز سے دبئی روانہ ہوئے۔
دبئی میں قیام کے بعد ٹیم پاکستان بھارت کے لیے اڑان بھرے گی اور رات 8 بجے حیدرآباد پہنچ کرآرام کرے گی۔
کل بھرپور پریکٹس سیشن کرتے ہوئے قومی ٹیم پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کوبھارتی شہر حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔
بورڈ آف کنٹرول فارکرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میچ مقامی سیکیورٹی ایجنسیوں کے مشورے کے مطابق ’بند دروازوں کے پیچھے‘ ہوگا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ میچ والے دن تہوار کے باعث احمد آباد میں شہربھر میں بڑے اجتماعات متوقع ہیں۔
اس سے قبل مقامی پولیس کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ ورلڈ کپ کے لیے آئی سی سی کی طرف سے رکھے گئے سیکیورٹی مطالبات پورا کرنے کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی۔