نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا ون ڈے ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ کھیلنے کا امکان ہے۔
ورلڈ کپ کے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان وارم اپ میچ 29 ستمبر کو حیدرآباد دکن میں کھیلا جائے گا۔
کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن گھٹنے کی انجری کے باعث چھ ماہ کرکٹ سے دور رہے تاہم اب ان کے پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ کھیلنے کا امکان ہے۔
بھارت روانگی سے قبل کین ولیمسن نے کہا کہ پلان یہی ہے کہ وارم اپ میچز کا حصہ بنوں، میری خواہش ہے کہ جتنا بھی ہو میں میچز کا حصہ بنوں۔
انہوں نے کہا کہ انجری سے نجات حاصل کرلی ہے اس وقت بیٹنگ، رننگ، فیلڈنگ سب کچھ کررہا ہوں۔
ولیمسن نے کہا کہ میں اس وقت بہت زیادہ بوجھ محسوس نہیں کر رہا ، ورلڈ کپ میچز میں اب کم وقت ہے اس لیے میں پہلے وارم اپ میچز کھیل کر دیکھنا چاہتا ہوں۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کا دوسرا وارم اپ میچ دو اکتوبر کو ساؤتھ افریقا سے شیڈولڈ ہے۔
ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ ٹیم پہلا میچ پانچ اکتوبر کو دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی، 6 اکتوبر کو پاکستان اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔