بھارتی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ سکواڈ میں تبدیلی کرتے ہوئے اہم کھلاڑی کو شامل کرلیا۔
آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے گزشتہ دنوں 15 رکنی بھارتی سکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا، انجری کے باعث مہینوں کرکٹ سے دور کے ایل راہول اور شریاس ائیر جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔
ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے جب کہ ہاردیک پانڈیا ان کے نائب ہوں گے۔ اس کے علاوہ شبھمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، ایشان کشن، کے ایل راہول، سوریا کمار یادو، رویندرا جڈیجا اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
اکشر پٹیل، شاردل ٹھاکر بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ بیٹے کی ولادت پر سری لنکا سے ممبئی واپس جانے والے جسپریت بمراہ، محمد شامی، محمد سراج، کلدیپ یادیو بھی بھارتی ٹیم میں شامل ہیں۔
تاہم اب بھارتی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے انجری کا شکار اکشر پٹیل کی جگہ تجربہ کار اسپنر روی چندر ایشون کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں اکشڑ پٹیل انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ تیسرے ون ڈے میچ میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔
روی چندر ایشون نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شاندار بولنگ کی تھی اور دو میچز میں چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔
واضح رہے کہ روی چندر ایشون 2011 اور 2015 ورلڈ کپ میں بھی بھارتی اسکواڈ کا حصہ تھے۔