اسرائیل کے وزیردفاع یووگیلینٹ نے غزہ میں زمینی کاروائی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوج جلد ہی غزہ کے اندر جا کر دیکھے گی۔
خبرایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق یووگیلینٹ نے سرحد میں فوجیوں سے ملاقات کے بعد بتایا غزہ میں کاروائی کا اشارہ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ نے ابھی غزہ دور دیکھا ہے، جلد ہی آپ اندر سے بھی دیکھیں گے، احکامات آجائیں گے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے بھی غزہ کے قریب فوجیوں سے ملاقات کی اور کہا کہ ہم پوری قوت کے ساتھ جیتنے کے لیے جا رہے ہیں۔
فلسطین کی صحافیوں کی تنظیم نے کہا ہے کہ اسرائیل کی بمباری میں 7 اکتوبر سے اب تک 16 فسلطینی صحافی جان بحق ہوچکے ہیں۔
ایک بیان میں تنظیم نے بتایا کہ بمباری کی وجہ سے درجنوں صحافی زخمی ہوگئے ہیں۔