حماس کے حملوں کے بعد جاری کشیدہ صورت حال: اسرائیل کے کئی ملکوں میں سفارتخانے بند

حماس کے حملوں کے بعد جاری کشیدہ صورت حال اور مزید نقصان کے خوف سے دوچار صہیونی ریاست نے کئی ملکوں میں اپنے سفارت خانے بند کردیے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قابض اسرائیلی حکومت نے یورپ اور امریکا کے کئی ملکوں میں اپنے سفارتخانے بند کرتے ہوئے وہاں کے ملازمین کو گھروں میں محدود رہنے کا حکم دے دیا ہے۔

نیوز ایجنسی مہر نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے مصر، اردن، مراکش، بحرین اور ترکی میں اپنے سفارتخانے بند کردیے ہیں۔ اس سے پہلے صہیونی حکومت کے ریڈیو اور ٹی وی چینلوں پر اعلان کیا گیا تھا کہ وزارت خارجہ نے یورپ اور لاطینی امریکا کے 20 ممالک میں اپنے سفارتخانے کے ملازمین کو حکم دیا ہے کہ احتجاج مظاہروں اور سیکورٹی کے پیش نظر خود کو اپنے گھروں تک محدود رکھیں۔